ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں حادثاتی طور پر چھت سے گرکر 65سالہ خاتون ہلاک

منگلورو میں حادثاتی طور پر چھت سے گرکر 65سالہ خاتون ہلاک

Sun, 05 Nov 2017 13:30:15    S.O. News Service

منگلورو 5؍نومبر (ایس او نیوز)شکتی نگر کے علاقے میں اپنے گھر کے ٹیریس سے پان کے پتّے جمع کرنے کی کوشش میں پیر پھسل کر چھت سے گرنے والی ایلزیبتھ ویگاس نامی 65سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔

کہتے ہیں کہ شکتی نگر میں کاجو فیکٹری کے پاس واقع اپنے گھر کی چھت سے وہ پان کے پتّے جمع کیا کرتی تھی اور ہفتہ واری بازار میں اسے فروخت کیا کرتی تھی۔ اسی کوشش کے دوران جب وہ چھت سے گر گئی تو اس کے ہاتھ میں چوٹ آئی تھی۔ پھر اس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تو اس کے گھروالے اس کو اسپتال لے گئے۔ وہاں سی ٹی اسکیان کے بعد اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دم توڑ دیا۔


Share: